اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لے جانے کی خصوصیت کے حامل جدید ترین ’’رعد‘‘ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کروز میزائل ’’رعد‘‘ ۳۵۰ کلو میٹر تک زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو ۱۰۰ فیصد کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے، اس کے علاوہ جدید ترین اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا حامل ہونے کی وجہ سے اس کی نشاندہی ریڈار پر بھی نہیں ہو سکتی۔
صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے ’’رعد‘‘ میزائل کے کامیاب تجربے پر اس منصوبے میں شامل ماہرین کو مبارک باد دیتے ہوئے اسے ملکی دفاع کے لئے اہم دن قرار دیا، انہوں نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ہر ممکن حد تک جانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
.......
/169